نواز شریف سیاسی سرگرمیوں کیلئے تیار،ملک بھر کے دورے کریں گے

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے سیاسی گرمیاں شروع کرنے کی تیار کرلی، ازسر نو تنظیم سازی کےلئے گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے دورے کریں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ملک بھر خصوصاً پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری پارٹی رہنما رانا ثناکو سونپ دی گئی، رانا ثنانے پارٹی کے ڈویژنل و ضلعی صدور سے رابطے کر کے تجاویز طلب کر لیں۔