عمران خان کا موسم تبدیل ،دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ )وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے سیاست دان بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں کرتے، لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، رویہ غیر سیاسی ہے لیکن دل میں کوئی ہمدردانہ گنجائش پیداہورہی ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاملٹری اسٹیبلشمٹ سے مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش ہے، اسٹیبلشمٹ ہی ہمیشہ پی ٹی آئی کی کفیل رہی ، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش اب بھی برقرار ہے، شبلی فراز نے کہا پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا 9 مئی دوبارہ کرناچاہتے ہیں؟۔

وزیر دفاع نے کہادہشتگردی کےخلاف آپریشن سیاسی نہیں، قومی معاملہ ہے، خیبرپختونخوا حکومت آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرے گی،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آپریشن مخالف کوئی بات نہیں کی گئی، طرز عمل مثبت تھا،اب بھی ہوگا۔