سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)سیاسی و سماجی رہنما خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے امداد باہمی کے ادارے باہمی تعاون سے ہی عروج پاتے ہیں، ممبران کی مشاورت ترقی کے راستوں کو ہموار کرنے کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، ممبران مثبت رائے اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ہم نے ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کو ایک مضبوط اور مثالی ادارہ بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ممبران کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ بقایا جات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں فنانس کے مسائل حل ہو جائیں تو ترقی کے راستے خود بخود ہموار ہوتے جاتے ہیں ایگزیکٹو ممبران نے ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے جو منصوبہ سازی اور اقدام کیے ہیں وہ قابل قدر اور قابل تعریف ہیں اگر اسی طرح جدوجہد اور کاوشوں کا سلسلہ جاری رہا تو وہ وقت دور نہیں جب ادارہ ماڈل ٹاون کوآپریٹو ہاوس بلڈنگ سوسائٹی لمیٹڈ اپنی مثال آپ ہوگا۔
ممبران مثبت رائے سے تعاون کو یقینی بنائیں:خالد وسیم ایڈووکیٹ



















