پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن نے سڑک پر عوامی اسمبلی لگا لی،قراردادیں منظور

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن نے سڑک پر عوامی اسمبلی لگا لی،قراردادیں منظور،معطل اراکین کی بحالی تک قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔

اپوزیشن کی جانب سے علامتی اجلاس کو ”عوامی اسمبلی “ کانام دیا گیا ،عام انتخابات میں فارم 45کے مطابق جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈرز نے علامتی طور پر اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا، سنی اتحاد کونسل کوخواتین اوراقلیتوںکی مخصوس نشستیں دینے سمیت متعدد قررادادیں منظور کی گئیں،شرکا حکومت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے ،عوامی اجلاس میں سپیکر کے فرائض اعجاز شفیع نے سر انجام دئیے۔

قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس متواتر جاری رہے گا اور احتجاج بھی چلتا رہے گا، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ایک 2روز میں کرینگے،تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگائے گئے، بجٹ پر عوام کو دھوکہ دیا گیا،وزیراعلیٰ 100 اراکین کا سامنا نہیں کر سکتیں، 12 کروڑ عوام کا کیسے کریں گی۔