پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے فواد چودھری سے تنقید نہ کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے رابطہ کرکے فواد چودھری سے موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق رابطے میںپی ٹی آئی قیادت ،فواد چودھری میں اتفاق ہوا موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے،پی ٹی آئی قیادت نے فواد چودھری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی اور عوامی مینڈیٹ کی واپسی ایجنڈا ہے۔