اپوزیشن نے آج پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا اجلاس بلالیا، وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج کا اعلان

لاہور (اپنے رپورٹر سے) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہم آج پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا اجلاس بلائیں گے،ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کریں گے، ہمارا اجلاس آج11 بجے ہوگا، ہمارے کسی ایم پی اے پر ایف آئی آر کردی اور کسی کے گھر میں پولیس بھجوادی، ہمارے 11 ایم پی ایز کو معطل کر دیا گیا،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا اصل بات رویوں کی ہے، آپ ایک طرف عوام دشمن بجٹ دے رہی ہیں، آپ اپنے سپیکر سے غصہ نکلوا رہی ہیں، اسمبلی میں اس سے بڑے بڑے احتجاج ہوئے ہیں، چودھری پرویز الٰہی کے وقت آپ نے اسمبلی میں کرسیاں توڑ دی تھیں،اسمبلی کی تاریخ میں اپوزیشن چیمبر کو تالا نہیں لگا، ہم اسمبلی میں آپ کے اپوزیشن چیمبر یا گاڑیوں کیلئے نہیں آتے، محترمہ یہ جعلی مینڈیٹ آپ کو لے بیٹھے گا، آپ ہمارا سامنا نہیں کرپا رہیں تو کروڑوں عوام کا سامنا کیسے کریں گی،ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا ہم آپ کے خلاف تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔