قصور:(مہر حسن حسین) نادرا فرنچائز ہولڈرشہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا کر رفوچکر ہوگیا ۔
شہر اور گردونواح میںیوٹیلٹی بلز جمع کرنے کا جھانسہ دےنے والے نادرافرنچائز کے نام پر فراڈ کرنے والے موبائل شاپ،جاز کیش شاپ اور دیگر جعلی فرنچائز کھول کر عوام کو بیوقوف بنانے لگے۔شہریوں سے بجلی،ٹیلی فون،سوئی گیس اور دیگر بلوں کی مد میں ہزاروں روپے لے کر صارفین کے بل جمع نہ ہونے لگے۔تھانہ بی ڈویژن کی حدود بلدیہ چوک ناز سینما روڈ پر چند ماہ قبل نوید ٹریڈرز نامی نادرا فرنچائز ہولڈر نے یو ٹیلٹی بلوں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دوسرے پروگرامز کی مد میں قصور کے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا یا اور رفو چکر ہو گیا۔
تھانہ بی ڈویژن میں ملزم کے خلاف سینکڑوں درخواستیں بھی شہریوں کی جانب سے آئی لیکن تھانہ بی ڈویژن کی پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی۔تھانہ اے ڈویژن کی حدود پرانا لاڑی اڈا ماڈل بازار کے سامنے واقع سٹی موبائل سنٹر والے دوکاندار سمیت قصور شہر اور گردونواح میں دیگر جعلی نادرا فرنچائز ہولڈر شہریوں سے یوٹیلٹی سٹور کی مد میں ہزاروں روپے بل تو جمع کر لیتے ہیں اور اپنی دکان کی مہر سٹیمپ لگا کر صارفین کو بل جمع کروانے کی تسلی دے دیتے ہیں لیکن نادرا میں بل جمع نہیں کرواتے جس کی وجہ سے شہریوں کو اگلے مہینے بل دوبارہ بھاری جرمانے کے ساتھ لگ کر آجا تا ہے۔
قصور کی سماجی شخصیات،سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے ڈی پی قصور محمد عیسیٰ خاں سے اس طرح کے جعلی اور فراڈیے نادرا فرنچائز ہولڈرز کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ ہے تاکہ شہریوں کو ان جیسے جعلی ایجنٹ مافیا کے فراڈ سے بچایا جا سکے۔
قصور:نادرا فرنچائز ہولڈرشہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا کر رفوچکر



















