اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد منتخب کردہ نہیں،لایاجاتا،نظام درست کرنا ہوگا،خاقان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد منتخب کردہ نہیں،لایاجاتاہے،بدقسمتی سے جمہوریت کو قبول نہیں کیا، ادارے یا آئین نہیں اپنے آپ کو الزام دیں،نظام درست کرنا ہوگا، لیڈر شپ ایوان کو اہمیت دے گی تو ہی معاملات ٹھیک ہوں گے۔

عالمی یوم جمہوریت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان میں صرف پارلیمانی نظام ہی چل سکتا ہے،اسمبلی میں موجود افراد کی بڑی تعداد منتخب ہو کر آتی نہیں لائی جاتی ہے،قانون سازی جیسے ہو رہی سب کو علم ہے، لوگوں نے جمہوریت کو مذاق سمجھ لیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاوفاقی حکومت 3وزارتوں تک محدود رہ گئی ، وزارت بیورو کریٹ چلاتا ہے،پارلیمنٹرینز سے بات کرنے تک کا حق بھی چھین لیا گیا،خود بھی خرابی کا حصہ رہا ہوں،ٹیکس لگانے والے خود ٹیکس نہیں دیتے،قانون سازی بغیر بحث کے بلڈوز کرکے کی جاتی ہے، بیرونی دورے محض سیر سپاٹے تک محدود رہتے ہیں،جمہوریت چلانے کیلئے مسائل حل کرنا پڑیں گے۔