کندھ کوٹ،کراچی،ٹریفک حادثات میں 4اہلکاروں سمیت 11افراد لقمہ اجل

کندھ کوٹ،کراچی،اسلام آباد،شور کوٹ: (بیورورپورٹ)کندھ کوٹ،کراچی،ٹریفک حادثات میں 4اہلکاروں سمیت 11افراد لقمہ جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچہی بنڈو کے مقام پرپٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل وین ٹائی راڈ کھلنے سے کھائی میں جاگری،4اہلکار چل بسے،3زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں،زخمیوںکی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

ادھر بس میں سوار افراد سیر کیلئے جا رہے تھے کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیزرفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہوگئی،7افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،مرنے والوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں۔

مزید برآںشورکوٹ موٹر وے ایم 4 پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مسافروں ،عملے کو بحفاظت بچا لیا، بس اسلام آباد سے وہاڑی جا رہی تھی۔