لاہور: (اپنے نمائندے سے)چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کسی کو بھی ملکی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں،امریکی قرارداد عوامی کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہاامریکہ کو فلسطین میں انسانیت کیوں نظر نہیں آرہی،قومی اسمبلی میں امریکی قرار داد کےخلاف قرار داد پر سنی اتحاد کونسل کی مخالفت پر دکھ ہے، آپ کو کسی شق پر تحفظات تھے توبات کرتے،آپ کا تو نعرہ تھا ایبسلوٹلی ناٹ ، قرارداد پھاڑنے کے بعد پوچھنے میں حق بجانب ہیں آپ کی محبت کس سے ہے؟۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہاپاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، منافرت پھیلانا، طاقت کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرنا غیر شرعی ہے، شدت پسندانہ روئیے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے،آئین میں غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، محرم میں وحدت و اتحاد کے پیغام کو عام کیا جائے،دہشتگردی کیخلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، عزم استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے،ملک کو پرامن بنانے کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















