راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو ایک اور دھچکا،بجلی کے بعد گیس کا بھی بھاری بل آنے پر پریشان ہوگئے،براہ عوامی مسلم لیگ نے دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہاناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں، جب سے اسلامی دوست ”چلے “پر لے گئے تب سے گھر میں دوپہر کا چولہا نہیں جلا، صرف شام کو کھانا پکتا ہے گیس کا بل ایک لاکھ آیا، اندرون شہر کے محلوں میں شہریوں کا گیس کا بل 6 سے 8 ہزار آیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاملک کے ذمہ دارسن لیں گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے، لوگ بے بس ہوگئے حلق سے فلک تک مہنگائی نے زندہ دفن کر دیا، ملک ڈوب رہا ہے، سمجھنے کی ضرورت ہے، گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے،وقت کسی کا نہیں ہوتا، چور ڈاکو لٹیرے اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے، غریب کا چولہا بجھا دیا، اب فارم 45 اور 47 کی لڑائی نہیں، غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے، ذمہ دار حلقے خدا کیلئے غریب کو مرنے سے بچائیں۔
اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















