ساہیوال ضلعی انتظامیہ نے مون سون ریلیف کیمپس قائم کر دیئے


ساہیوال :(بےورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون ریلیف کیمپس کا قیام، بارشوں کے دوران تمام مشینری و عملہ ہمہ وقت متحرک رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔


ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ساہیوال کی جانب سے ضلع میں 4مون سون ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مون سون کی بارشوں میں پانی کے بہاو کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بارشوں کے دوران تمام مشینری و عملہ ہمہ وقت تیار رہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی پر فوکس کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔