چکوال: (بیورورپورٹ)چکوال میں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
واقعہ چکوال کے تھانہ لاوہ کی حدود میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے جنہوں نے تینوں افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی،پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تینوں افراس موقع پر ہی دم توڑ گئے ، فائرنگ سے3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ادھر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چکوال میں سابقہ دشمنی پر 3 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
چکوال: عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3افراد قتل



















