جے یوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جے یوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس ہفتے سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس 2 روز تک جاری رہے گا،حکومتی و اپوزیشن رہنماوں کی فضل الرحمن سے ملاقاتوں پر بھی غور وخوض ہوگا،ترجمان اسلم غوری نے کہا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرےگا، عوامی اسمبلی کی تحریک ،بلوچستان و کے پی میں امن و امان ،فلسطین و افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔