ورکرز کی فلاح وبہبود ترجیح ،حکومت انقلابی اقدامات کررہی ہے،نعیم غوث

فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)سیکرٹری محنت وانسانی وسائل پنجاب نعیم غوث نے فیصل آباد کا دورہ کیا،ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر سیدہ کلثوم حئی بھی ہمراہ تھیں ۔

ڈا ئر یکٹر لیبر ویسٹ ڈویژن غلام شبیر کلیار نے سیکرٹری کو محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری محنت وانسانی وسائل نے لیبر ہال کا دورہ کیا اور کہاورکرز کی صحت کےلئے ٹیسٹ کی سہولت پرلیبارٹری قائم کی جارہی ہے جو 6 ماہ میں مکمل کرلی جائے گی، ورکرز کی فلاح وبہبود ترجیح ہے ،موجودہ حکومت پنجاب انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

سیکرٹری محنت نے سوشل سکیورٹی ہسپتال سوساں روڈ مدینہ ٹاﺅن کا بھی دورہ کیا اور ورکرز سمیت ان کی فیملیز کو علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والے طبی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔انہوں نے، مختلف وارڈز میں زیر علاج ورکرمریضوں کی عیادت کی۔سیکرٹری نے مقامی فیکٹری میں قائم ڈے کیئر سنٹر کا معائنہ اور بہترین انتظامات کو سراہا۔انہوں نے دورہ کے دوران پودا بھی لگایا۔