ایف یو جے دستور صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے، منیر عمران

فیصل آباد:(بیورو رپورٹ ) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کارکن صحافیوں کو رہائش، صحت، تعلیم اور معیشت میں مضبوط و خود مختار بنانے کیلیے کوشاں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب دورہ فیصل آباد میں صحافی کالونی کے اعلان کی بجائے صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹر دے کر دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔ ایف یو جے دستور کو فعال اور مضبوط بنانے میں اس کے ممبران کا کلیدی کردار ہے۔ یونین کی مثبت سرگرمیاں ہی اس کے عہدیداروں اوتمبران کی اصل پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی قائد دستور میاں منیر عمران نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینئررہنما سجاد حیدر منا، صدر سید ذکر اللہ حسنی، جنرل سیکرٹری شہروز عباد، نائب صدر اصغر منج، فنانس سیکرٹری فتح اللہ، سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج، جوائنٹ سیکرٹری میاں عابد حسین، مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری سید نسیم شاہ، ممبران ایگزیکٹو باڈی احمد جمال نظامی، میاں ابراہیم، طاہر اقبال، میاں عمران حمید، دلبر خان خٹک، خلیل بزمی، اعظم سیالوی، بی ڈی ایم طاہر شہزاد، پرویز خان خشخاری، محمود احمد مرزا، سید محمد عثمان، سید صداقت علی شاہ، مبشر سلیم بٹ، عمارہ کاظمی، جاوید اقبال بھی موجود تھے۔