رویہ غیر مناسب،ایوان کو راجواڑہ بنا دیا گیا: شبلی فراز

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر سینٹ شبلی فراز نے کہاہے اپوزیشن کو اپوزیشن کو دیوار کےساتھ لگایا جا رہا ہے،ایوان کو راجواڑہ بنا دیا گیا۔

سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ایوان میں پریزائیڈنگ افسران کا رویہ مناسب نہیں ہوتا، ہمارے سوالات نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں، ہمارے سوالات پیش نہ کرنا تشویشناک ہے، میں چیئرمین صاحب آپ کو سوالات کی فہرست بھیجوں گا۔

اپوزیشن لیڈرنے کہا دکھائے بغیر قرارداد پیش کر دی گئی، دکھایا جاتا تو بھی قرارداد کو سپورٹ کرتے،ٹھیک ہے آپ کا نمبر زیادہ ہے مگر جمہوری روایات ہوتی ہیں، آج آپ کو ضرورت نہیں کل ہوگی، خود کو آپ لوگ جمہوری جماعت نہ کہیں پھر، ایسا محسوس ہونا چاہئے ہم بھی ایوان کا حصہ ہیں،اپوزیشن لیڈر کی گفتگو کے دوران شیری رحمان نے بولنے کی کوشش کی، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹر شیری رحمن کو جھاڑ پلا تے ہوئے کہاآپ بیچ میں مت بولیں، چیئرمین سینٹ نے سینیٹر شیری رحمن کو اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں بولنے سے منع کر دیا۔