عمران خان کی رہائی کیلئے فیصلہ کن معرکہ شروع کرینگے،کے پی حکومت

پشاور(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے عمران خان کی رہائی کیلئے فیصلہ کن معرکہ شروع کرنے کااعلان کردیا۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا سازشی ٹولے نے بانی پی ٹی آئی ،کارکنوں پر جعلی مقدمات بنائے ، راج کماری مریم نواز کے احکامات پر عمران خان ،خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جا رہی ہیں،جعلی سلطنت زمین بوس کر کے عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے۔

دریں اثنا اپنے بیان میںمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر علی سیف نے کہاجعلی فارم 47 کی پیداوار حکومت عید کے 3 روز بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ،صوبے کے 1500 ارب سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دئیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔