فیصل آباد (بیورو رپورٹ) فیصل آباد میں کار اور موٹر سائیکل رکشے میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ایکسپریس وے کے قریب پیش آیا جس دوران کار نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر ماردی ۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 5 افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں اور ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف فیصل آباد کے ڈجکوٹ ڈسپوزل سٹیشن میں پیش آیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈسپوزل سٹیشن کی موٹر میں کرنٹ آنے سے حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سٹیشن کے4ملازم کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل میں گرے جو جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ ملازمین کو بچانے کی کوشش میں ایک رضاکار بھی کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
فیصل آباد: کار، موٹر سائیکل رکشے میں تصادم، ڈسپوزل سٹیشن کی موٹر میں کرنٹ ، 10 جاں بحق



















