اپوزیشن کاہنگامہ،سپیکر ڈائس کا گھیراو،بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اپوزیشن کاہنگامہ،سپیکر ڈائس کا گھیراو،بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے احتجاج کی فوٹیج بنائی، جمشید دستی نے ایوان میں زور دار نعرے لگائے،اپوزیشن اراکین نے گو شہباز گو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے لگائے، سیٹیاں ،باجے بھی بجا دیئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، ملک سہیل وزیراعظم کے سامنے حصار بناکر کھڑے رہے۔