لاہور (قمر عباس نقوی) واسا لیبر یونینز ریٹائرڈ ملازمین کے نرغے میں، حاضر سروس ملازمین و نوجوان قیادت کی حق تلفی، متعدد ملازمین مزدور کے حقوق کیلئے خدمات ادا کرنے کی بجائے گوشہ نشین، واسا لیبر کا مستقبل ریٹائرڈ ملازمین کی مداخلت کے باعث خطرے میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کے 6 ہزار کے قریب سکیل ایک سے 16 ملازمین کے حقوق کے حصول کی خاطر مختلف ناموں سے لیبر یونیز کام کر رہی ہیں جس میں سی بی اے مشعل یونین کے علاوہ پھول یونین اور گینتی یونین شامل ہیں۔ ملازمین کو بنیادی حقوق پر سی بی اے یونین اور انتظامیہ کے درمیان مزاکرات اور مشاورت کی جاتی ہے تاکہ محکمہ اور ملازمین کی بہتری پر کام کیا جا سکے۔ اس حوالے سے لیبر یونینز میں ریٹائر ملازمین کی مداخلت بہت زیادہ دیکھنے میں آرہی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے لیبر کی سیاست میں مختلف امور کی انجام دہی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس میں لیبر یونینز کی مرکزی باڈی میںاہم عہدوں پر ریٹائرڈ ملازمین کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے نوجوان قیادت اور مزدور کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھنے والے حاضر سروس ملازمین کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے یا پھر ان کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی مداخلت کی وجہ سے گوشہ نشینی اختیار کر رکھی ہے کسی بھی سرکاری ادارے میں ملازم کو 60سال کی عمر میں ریٹائرڈ کرنے کا بنیادی مقصد ان میں کام نہ کرنے کی ہمت ہے لیکن واسا لاہور میں لیبر یونیز میں ان افراد کا بل واسطہ یا بلا واسطہ عمل دخل ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان لیبر لیڈرز کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے اور 60سال کا تجربہ کا بغل بجا یا جا رہا ہے جبکہ ماضی اور موجودہ حالات میں بھی کافی تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے حاضر سروس ملازمین کا مستقبل ریٹائرڈ ملازمین کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے حالات حاضرہ کے مطابق نوجوان قیادت کے ہاتھوں میں ہوتو مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ واسا لیبر یونینز کی مرکزی قیادت کو چاہیے کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کو اہم عہدے دینے کی بجائے حاضر سروس نوجوان قیادت کو ذمہ داری دینا ہو گی۔
حاضر سروس ملازمین، نوجوان قیادت کی حق تلفی، واسا لیبر یونینز ریٹائرڈ ملازمین کے نرغے میں



















