عمرا ن کے اکاونٹ سے متنازع ویڈیو اپ لوڈ کی انکوائری شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمرا ن خان کے آفیشل ایکس اکاونٹ سے متنازع ویڈیو اپ لوڈ کاذمہ دار کون؟،ایف آئی اے سائبرونگ نے انکوائری شروع کردی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر من گھڑت و پروپیگنڈا ویڈیو ٹوئٹ کی گئی، سائبرونگ معاملے پر بیرسٹر گوہر،عمر ایوب،رﺅف حسن سمیت پی ٹی آئی کے 4 لوگوں سے بات چیت کرےگا۔

ذرائع کے مطابق دیکھا جائےگا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے کیا اور کس نے چلایا، اگر اکاوٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اگرکوئی اور ذمہ دار ہوا تو عمران خان کو اپنا ایکس اکاونٹ غیر قانونی استعمال ہونے پر بند کرنے کےلئے تحریری ایپلی کیشن دینا پڑے گی۔