عمران،بشریٰ،قریشی کواڈیالہ جیل میں روم کولر کی سہولت

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) شدید گرمی کے پیش نظرعمران،بشریٰ،قریشی کواڈیالہ جیل میں روم کولر کی سہولت مل گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق تینوں کے بیرکوں میں روم کولر فراہم کردیا تاکہ گرمی سے محفوظ رہ سکیں،جیل کے دیگر قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کرکے مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردئیے گئے ۔

انتظامیہ نے کہاگرمی کے پیش نظر قیدیوں کو مشروبات بھی فراہم کیا جارہا ہے ،قیدیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کےلئے دیگر انتظامات مکمل کرلیے ۔