آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کیلئے6جون کی تاریخ مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے 6جون کی نئی تاریخ مقر رکردی۔

علی امین گنڈاپور کےخلاف کیس پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کےلئے 6 جون کی تاریخ مقرر کر دی،واضح رہے علی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔