کسی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیںدی جاسکتی، اسسٹنٹ کمشنر قصور
قصور:(بیورو رپورٹ)شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی ری فلنگ کا خطرناک کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اور سول ڈیفنس آفیسرنے شہرقصور کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی گیس ری فلنگ شاپس کے خلاف کارروائیوں کے دوران کیا۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس کے سٹاف نے اسسٹنٹ کمشنر قصور کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 10 غیر قانونی ایل پی جی اور پٹرول شاپس کہ مالکان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ اے ڈویژن، بی ڈویژن اور صدر قصور میں استغاثے جمع کروا دیئے۔ پٹرول اور ایل پی جی گیس سے متعلقہ غیر قانونی سامان پٹرول اور ایل پی جی سے متعلقہ غیر قانونی سامان قبضہ میں لے کر میونسپل کمیٹی کے مال خانے میں جمع کروا دیا۔یہ کارروائیاں بستی لال شاہ، کوٹ رکن دین، کوٹ مراد خان اور نیو بس ٹرمینل کے ملحقہ علاقوں میں کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور سول ڈیفنس آفیسر قصور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کے لیے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس سلسلے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔غیر قانونی اور خطرناک کاروبار کرنے والوں کا محاسبہ جاری رکھیں گے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں میں ہر گز نہیں ڈالنے دیں گے۔



















