انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں،ڈپٹی کمشنر جھنگ

جھنگ:(وہاب جعفر سے) ڈپٹی کمشنر عمیرکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس ہواجس میں محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے،اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اور اس حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کے افسروں کی طرف سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسراوںکو انسداد ڈینگی کی موثر مانیٹرنگ کے حوالے سے سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اور ڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کو چیک کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں،تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس سٹیشنوںکی سرویلنس کریں،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی، اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں جائیگی۔