صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے:طا رق قریشی

گوجرانوالہ :(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے کہاہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان روٹی، سستے آٹے کی دستیابی، پھل، گوشت، سبزیاں، دودھ دہی، پٹرول اور دیگر کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مارکاروائیاں کریں

طارق قریشی نے کہا صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بناتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے، افسران ذمہ داریوں کو ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں اورعوام کو درست داموں پر بنیادی اشیاءخورد نوش کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک رہیں، مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعائیت نہ بڑتی جائے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔