روف حسن کے چہرے پر زخم مکا لگنے سے آیا،میڈیکل رپورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رﺅف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا،میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی، زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا،موقع سے ملنے والا بلیڈ، فنگر پرنٹس اورحملے کی جگہ کی سی سی ٹی فوٹیجز فرانزک کےلئے ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی۔

دریں اثنا پولیس نے حملے کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے خواجہ سراﺅں سے بھی رابطے شروع کر دئیے۔