اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت پنجاب کے کسانوں پر مہربان،براہ راست 3 لاکھ ٹن گندم 3900روپے من کے حساب سے خریدنے کااعلان کردیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوفاق صوبے کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے،وعدہ کرنے کے باوجود چیف سیکرٹری نہیں دیا جارہا ،وزیراعلیٰ کے جارحانہ روئیے کا مقصد ہے وفاقی حکومت کو معلوم ہو صوبہ پاکستان کا ہی حصہ ہے، کے پی حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، 1510 ارب روپے توصرف بجلی کے بقایا جات ہیں، انہوں نے کمٹ کیا تھا فاٹا میں ترقیاتی اخراجات میں حصہ دیں گے ایک پیسہ بھی نہیں دیا،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے جو وعدے کیے وہ وفا نہیں ہوئے۔
وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کابینہ نے لوکل کسانوں سے6 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا حکم دیا، پہلے مرحلے میں 3 لاکھ ٹن گندم خرید رہے ہیں، پاسکو کے ذریعے گندم خریدیں تو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑےگا، امپورٹڈ گندم بالکل نہیں خریدیں گے، پاسکو فی من 5600 روپے میں دے گی ،مقابلے میں جو گندم خرید رہے ہیں وہ 3900 روپے من ہے ،فیصلے سے 12 ارب کی بچت ہوگی،بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق خوشحال کسان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو تنگ کرنے کےلئے 35 لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی۔
ظاہر شاہ نے کہا دنیا میںہمیشہ گندم و پانی پر جنگیں ہوتی آئی ہیں،صوبے میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا،کرغزستان واقعہ پر پورے پاکستان کے طلبہ رابطے میں ہیں ، طلبہ واپس لانے کےلئے وفاق کےساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کےلئے تیار ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















