لاہور (خبرنگار) بلدیہ عظمیٰ لاہور کی انتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درجہ چہارم کے سینکڑوں ملازم ترقی کے حق سے محروم، مستقبل تاریک ہوگیا، سخت مانیٹرنگ اور شفاف چیکنگ کے عمل سے گزرنے کے بعد کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کی امیدیں ڈی سی کے ایک شاہی فرمان کی نذر ہوگئیں، البتہ اب 6 ماہ ہونے کو ہیں لیکن نہ تو نئے سرے سے ٹیسٹ کے عمل کو دہرائے جانے کا ہی فیصلہ ہوسکا ہے اور نہ ہی سابقہ ٹیسٹ پراسس پر اکتفا کیا گیا ہے۔ 8 ماہ قبل 424 امید واروں سے ٹائپنگ ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے صرف 197 امید وار ہی کامیاب قرار پائے تاہم اس عمل کے دو ماہ بعد سرکاری طور پر رزلٹ ڈکلیئر تو کردیا گیا لیکن چند روز بعد ہی پاس ہونیوالے خوش نصیبوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو انکے مشیروں نے بریفنگ دےتے ہوئے ٹیسٹ عمل کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کا کہا گیا لیکن یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ ڈی سی لاہور کے شاہی فرمانے کے مطابق ٹیسٹ کے عمل کو نئے سرے سے دہرایا جانا تھا لیکن ابھی تک اس فیصلے پر کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے درجہ چہارم کے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی عدم دلچسپی، بلدیہ عظمیٰ میں درجہ چہارم کے سینکڑوں ملازم ترقی کے حق سے محروم



















