بیروت/تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملے جاری ہیں، غزہ میں شہریوں کے مجمع پر میزائل برسا دیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خبر رساں اداروں کے مطابق رفح اور شمالی غزہ پر چڑھائی کرنے والی اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی وڈیو جاری کردی گئی، ٹینک کے نیچے بارودی سرنگ نصب کرکے اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ادھر جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں سینئر حزب اللہ کمانڈر شہید ہوگیا۔
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید



















