اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پاکستان کےساتھ بہت زیادہ مذاق اور کھلواڑ ہوگیا ، مداخلت کا کو ئی ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، ،دہری شہریت والے عدالتوں میں بیٹھے ہیں، آپ کیلئے شراب حلال ہمارے لیے حرام ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہابتا یا جائے کس نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی، 15روز گزر گئے خط میں تفصیلات مانگی مگر جواب نہیں آیا، چھٹی کے دن پریس ریلیز آتی ہے،جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آرہی ہیں، عوام میں شک وشبہات بڑھ رہے ہیں، تاریخ جسٹس اطہر من اللہ کو یاد رکھے گی، سوا ل ہے جج دہری شہریت پر کیسے بیٹھے ہوئے ہیں؟ آپ کےلئے شراب حلال اور ہمارے لیے حرام ہے، پاکستان کےساتھ بہت زیادہ مذاق اور کھلواڑ ہوگیا ،شک و شبہات ختم ہونے چاہئیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاآئین و قانون میں کہاں لکھا ہے بارڈرز پر فوجی ،پولیس والے اپنی جانیں دیں گے، بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیا جارہا ہے، شواہد دیں آپ کےساتھ کھڑے ہوں گے،پاکستان کو معاشی بحران سے بچانا ہے اب جو پاکستان میں پگڑی اچھالے گا تو ان کی پگڑیوں کا فٹ بال بنائیں گے، کوئی احترام کرے گا تو ڈبل احترام کریں گے، کوئی بدمعاشی کرے گا تو ڈبل بدمعاشی کریں گے، اداروں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، سیاستدان بھی شامل ہیں، سب بند کریں،پردوں کے پیچھے بات نہ کریں کھل کر سامنے آکر بات کریں۔
دہری شہریت والے عدالتوں میں بیٹھے ، آپ کیلئے شراب حلال ہمارے لئے حرام ہے،فیصل واوڈا



















