پولیس افسران شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کریں، فیاض سنپال

بہاولنگر :(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوری ،بھتہ خوری ، منشیات کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھیں ، سر کل کے ایس ایچ او ز کو ہد ایت ۔فیاض احمد سنپال۔تمام پولیس افسران اور اہلکاران پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر شہریوں کو بہتر خد مات فراہمی کو یقینی بنائیں ۔محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض کی احسن طریقہ سے انجام دہی محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنتی ہے ۔پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضاءکو مزید مستحکم کر نا ہے۔ ڈی پی او کی پالیسی ہے کہ مختلف نویت کے مقدمات میں مصالحت کروانے کو ترجیحی بنیادوں پر زور دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہو نے والے ڈی ایس پی صدر سر کل فیاض احمد سنپال نے اپنے آفس میں ضلعی صدر قومی امن کمیٹی و بین المذہب ہم آہنگی محمد رفیق رحمانی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اس مو قع پرمحمد رفیق رحمانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر انسپکٹر شبیر شاہ نے ڈی ایس پی صدرسر کل فیاض احمد سنپال کو پھولوں کا گلدستہ سے استقبال کیا ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خاں کی ہد ایت پر عمل کر تے ہوئے نئی حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے اور انشا ءاللہ بہت جلد ڈی پی او کی سر براہی میں ضلع بہاولنگر کو کرائم فری بنائیں گے۔ ڈی ایس پی فیاض احمد سنپال نے ایس ایچ او ز کو ہد ایت کی کہ عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے مقدمات کا فوری اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے ۔شہریوں کے پیش آمد ہ مسا ئل کے خاتمے کے لیے مو ثر اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔تھانوں میں آنے والے شہریوں کو عزت و احترام سے بٹھا کر ان کی درخواستیں سنیں ۔ جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے عوام اور میڈیا کا تعاون بھی در کار ہے عوام اپنے ارد گر د منشیات فروشوں کی نشاند ہی کر کے اپنا فرض ادا کریں ۔