YDAڈاکٹرز اور مریضوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ڈاکٹر عمل گل

نارووال:(حسن نواز )ینگ ڈاکٹر زکے زیر اہتمام سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب کے وفد ڈاکٹر عدیل اور احمد گجر کے علاوہ ایم ایس ڈاکٹر افضال راجپوت نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع نارووال کے تمام ینگ ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔


ڈنر کے اختتام پر چیئرمین ینگ ڈاکٹرز نارووال ڈاکٹر عمر گل نے کہا کہ وائے ڈی اے ڈاکٹرز اور مریضوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے چئیرمین نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی خالی آسامیوں پر تقرری کا فوری اشتہار دیں صدر وائے ڈی اے نے کہا کہ آج ایک خوشی کا دن ہے کہ نارووال کے تمام ڈاکٹرز ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور انتظامیہ سے آج مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتال کی سرکاری رہائش گاہیں جو ڈاکٹرز کے لئے مختص ہیں وہاں سے دوسرے محکموں کے لوگوں کو نکالا جائے اور وہ رہائش گائیں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کو الاٹ کی جائیں ۔

اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹر سروسز ہسپتال لاہور نے وائے ڈی اے نارووال شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارک دی اور کہا کہ ینگ ڈاکٹر زپنجاب اور وائے ڈی اے نارووال کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں اس موقع پر سینئر ڈاکٹر سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر فراز نور صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نارووال ڈاکٹر عبدالحق انصاری ایم ایس ڈاکٹر افضال راجپوت نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کی مثبت کاوشوں کو سراہا۔