ساہیوال:(چودھری اشرف سے) ڈپٹی کمشنرساہیوال صائمہ علی نے دیہی مرکز صحت 55/5L کا اچانک دورہ کیا،ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر شدید اظہار ناراضگی،شفٹ انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسامہ عتیق سے وضاحت طلب کر لی۔
ڈپٹی کمشنرصائمہ علی نے دیہی مرکز صحت 55/5L کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر شدید اظہار ناراضگی کیا اور شفٹ انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسامہ عتیق سے وضاحت طلب کر لی، ڈپٹی کمشنرصائمہ علی نے کہا غیر ذمہ دار عملے کی ہسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں،صائمہ علی نے ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں سے بات چیت کی،ڈپٹی کمشنرنے مرکز صحت کی صفائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی ضلع کے تمام مراکز صحت پر مثالی صفائی ہونی چاہیے، صائمہ علی نے مزید کہا مراکز صحت پر مریضوں کو مکمل علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔
غیر ذمہ دار عملے کی ہسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں:ڈپٹی کمشنر ساہیوال



















