محمود خان اچکزئی نے ایکسٹینشن کو تباہی کاراستہ قراردےدیا

لاہور: (خبر نگار) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے ایکسٹینشن کو تباہی کاراستہ قراردےدیا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا60سال کی عمر والے کو ایکسٹینشن نہ دی جائے،سچ یہ ہے الیکشن تحریک انصاف جیت چکی، سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو رہا کیا جائے،موجودہ اتحاد آئین کی بالا دستی کیلئے بنا ، غدار اور باغی نہیں ، وسائل کے باوجود بھیک مانگ رہے ہیں، لوگوں کو اپنی پیداوار پر حق دیں۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد نے کہا اجتماعی دانش سے ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں،آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں سماجی معاہدہ ہوتا ہے، جاہل ،ان پڑھ صحیح لیکن اتنے پاگل نہیں کہیں فوج مضبوط نہیں،دنیا میں قدورتیں ناانصافی سے پھیلتی ہیں۔