عدم پیشی پرسابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز اشتہاری ،وارنٹ گرفتاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)عدم پیشی پر لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز کو اشتہاری قرار دےدیا۔

اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق ملزم اشتہار شائع ہونے کے باجود پیش نہیں ہوا، عدالت نے رائے ممتاز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔