18 ویں ترمیم کے تحت طے وزارتیں ختم کی جائیں ،بلاول بھٹو زرداری

کراچی:(بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حکومت پی آئی اے،سٹیل مل کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہتربناسکتی ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت طے کی گئی وزارتیں ختم اور ای او بی صوبے کو منتقل کیا جائے،مزدوروں کی محنت سے معیشت چلتی اور اشرافیہ پیسہ کماتی ہے۔

یوم مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا مزدور بہنوں بھائیوں کےساتھ یوم مئی منا رہا ہوں، مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر کی معیشت چلتی ، اشرافیہ پیسہ کماتا ہے ،ادارے بھی مزدوروں کی محنت سے چلتے ہیں،محنت کا صلہ ملنا چاہیے، فخرہے سندھ میں مزدوروں کے حق میں سب سے زیادہ قانون سازی کی گئی،سندھ ،بلوچستان حکومتیں بجٹ میں تنخواہیں بڑھائیں گی،وفاقی حکومت سے بھی اضافے کی امید ہے،مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا وفاقی وزیرخزانہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کوپسند کرتے ہیں، منائیں گے پی آئی اے کی نجکاری نہ کریں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحال کریں،سٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت ہے حکومت اگرسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو حکومت سندھ کے حوالے کرے ،پی پی موڈ پر چلائیں گے۔