لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا6 واں اجلاس ہوا، مریم نواز نے شادی تقاریب میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دےدیا، کابینہ نے کینسر مریضوں کےلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی، مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیاگیا،کابینہ نے نوازشریف کسان کارڈ کے اجراءکی اصولی منظوری دی، گندم کے چھوٹے کاشتکار کو براہ راست کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کاشتکار کےلئے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں، آڑھتی و دیگرمڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے، میری نیت ہے روٹی سستی ہو، اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کےلئے 10 ارب سیڈ منی دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کےلئے تیارہے،آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے، فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے، مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائیگی، مریم نواز نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا پول بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہافری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کردیا جائےگا۔
کابینہ نے پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض، عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کوچارج دینے، پرسنلائزڈ / وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کےلئے افسرکی تعیناتی کی منظوری دےدی، ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے ، گاڑی کےلئے پلاٹنم کیٹیگری نمبر پلیٹ کی فیس 10 لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا، کابینہ نے مری کے نواحی گا¶ں پرینہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کیلئے فنڈز ،چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ کے سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری بھی دی، 10 لاکھ روپے فی گھر ملیں گے۔
محکمہ سپیشلائز اینڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ٹیچنگ ہسپتالوں ودیگر فیلڈ افسروں کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ،پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت گوجرانوالہ میڈیکل کالج ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے آئی آر ایم این سی ایچ ونیوٹریشن پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سمیت مزید اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل کوکنٹریکٹ پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کسی بھی کنٹریکٹ میں توسیع کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی،اجلاس میں سی ای او فیڈمک کی برطرفی و قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔
مزید برآںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،اراکین اسمبلی نے کہا ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے،مریم نوانے 2ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے،عوام سے کئے وعدوں کو پوراکررہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے، اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے 6شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ،عوام کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں،8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ،کسانوں کےلئے400ارب کا پیکیج لارہے ہیں،نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















