لاہور (علی جنید) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں شراب مافیا امپورٹڈ شراب کی فروخت میں ملوث ہیں جبکہ قانون کے مطابق امپورٹڈ شراب کی فروخت قانوناً جرم ہے مگر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے اعلیٰ افسران خواب خرگوش کے خراٹوں میں مدہوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج تک کبھی بھی امپورٹڈ شراب کی کو بڑی کھیپ پکڑی ہی نہیں گئی بلکہ افسران خود اس میں ملوث ہیں۔ نہایت ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز پنجاب میں آج تک متعدد سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز جنرل براجمان رہے ہیں مگر کبھی بھی پنجاب اور بالخصوص صوبائی دارالحکومت میں امپورٹڈ شراب کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو کہ محکمہ ایکسائز پنجاب کیلئے نہایت شرمناک ہے جبکہ اسی محکمے کے ایک ایسے ڈائریکٹر رضوان اکرم شیروانی جو کہ متعدد بار اس ریجن کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ ریجن ڈی کی فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظوری بھی نہیں ہوئی تھی جبکہ اس منظوری کے بعد بھی متعدد بار ریجن ڈی کے ڈائریکٹر رہے ہیں مگر نہایت ناقص کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا ہے۔ موصوف نے اور جائز ناجائز کچھ نہیں دیکھا، صرف اپنی جیبیں بھریں، ہر ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری کی چاپلوسی جاری رکھی اور امپورٹڈ شراب کے بارے میں چپ سادھے رکھی، شہر لاہور میں میں معروف ہوٹلوں میں تعینات منیجرز اس امپورٹڈ شراب کی فروخت میں ملوث ہیں۔ متعدد کلب، ریسٹورنٹس میں امپورٹڈ شراب کی سرعام شراب مہ نوشی جاری رہتی ہے مگر محکمہ سمیت تمام متعلقہ محکموں نے کوئی کارروائی کی ہی نہیں جبکہ دوسری جانب حکومتی ریونیو کا گلا دبا کر بظاہری طور پر پاکستان میں شراب پر پابندی لگائی گئی ہے، اگر موجودہ ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کوئی موثر پالیسی بنانا چاہتے ہیں تو امپورٹڈ شراب اور اسکی غیرقانونی فروخت کا سدباب کرنا چاہئے جبکہ سیکرٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار کیلئے اسکی روک تھام کیلئے انسپکٹر جنرل سمیت وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کرنی ضروری ہے۔
محکمہ ایکسائز افسران کی مجرمانہ غفلت،پنجاب بھر میں پابندی کے باوجود امپورٹڈ شراب کی فروخت جاری



















