اقوام متحدہ کی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا گوجرانوالہ انکلوئیر کا دورہ

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)اقوام متحدہ کے چارٹر(پائیدار ترقی کے اہداف)SDG's کی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی انگر میٹ سٹینستھ نے اپنے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم صنعتی مصنوعات پر مشتمل میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کا دورہ کیااور گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو بے حد سراہا۔

اس موقع پر بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انگر میٹ نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کو بیشتر چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ہیلتھ ایشوز ، فوڈ سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کا نقصان سر فہرست ہیں،لہٰذا اب ماحول دوستی کی جانب تیزی سے بڑھنا ہو گا یہ متعدد حکمت عملیوں سے کیا جا سکتا ہے جیسے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری، فضلہ کو کم کرنا ، توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا، اور زیادہ پائیدار زرعی طریقوں کی طرف منتقلی ہے،اس موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔