فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا7روزہ انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 400بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت کی 4910 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے، والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،پارکس،موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر فکسڈ پوائنٹس پر ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
فیصل آباد: سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح



















