فیصل آباد: بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز، مزید29دھر لئے گئے

فیصل آباد:(صداقت علی) فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید29بجلی چور پکڑے گئے جن کو47ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور17لاکھ83ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ۔

فیسکو ریجن سے229روزکے دوران کل7583 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ78لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 79کروڑ71لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7488بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6189کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ۔فیسکو نے بجلی چوروں سے 56کروڑ 59لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے ۔بجلی چوری میں 7118گھریلو،236کمرشل ،205زرعی جبکہ 24انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے ۔