پاکپتن:(نامہ نگار)آل پنجاب ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس سرکاری اداروں کے ڈرائیورز کو بنیادی سکیل 9واں دینے اور ماہانہ 5ہزار اضافی دینے کا مطالبہ کردیا۔
آل پنجاب ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر قیادت نو منتخب چیئر مین راو فرید خاں ہوا، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مہر غلام رسول،کمیٹی چیئرمین سلیم وائس چیئرمین مالک صدر پنجاب قاسم شامی اور صدر ڈسٹرکٹ ساہیوال محمد لیاقت گجر،شکیل شاہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پر زور اپیل ہے حکومت پنجاب کے مختلف محکمہ جات کے ڈرائیورز کی کلیرکل سٹاف کی طرز پر اپ گریڈیشن کی جائے نیز پنجاب سول سیکرٹریٹ،اوقاف،ایل ڈی اے اور وفاقی حکومت کی طرز پر حکومت پنجاب کے دیگر محکمہ جات اور پنجاب بھر کے ڈرائیورز کو 5 ہزار روپے کا ماہانہ اوور ٹائم دیا جائے۔
آل پنجاب ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس،اہم فیصلے



















