سائفر کیس میں عمران،قریشی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران،قریشی کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔

خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ابوالحسنات ذوالقرنین کو واپس بھیجنے کی سفارش ارسال کردی،سفارش میں کہا گیا جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔