ایم پی اے منشا بٹ سے ملاقات، تندور ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے ہڑتال ختم کر دی

سیالکوٹ:(رانا سلیم اختر)رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ سے ملاقات کے بعد تندور ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، منشا بٹ نے اپنے رابطہ آفس میں تندور مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا حکومت تندور مالکان کی دشمن نہیں بلکہ چاہتی ہے مقررہ نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کئے جائیں ،آٹے کی قیمت میں کمی کردی۔

منشا بٹ نے کہاتندور مالکان تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کے مسائل سنے جائیں گے اور ان سے زیادتی بھی نہیں ہونے دی جائے گی۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ سیل کئے گئے تندوروں کو کھول دیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روٹی کے مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں تندور مالکان کو حکومتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ تندور مالکان کے تحفظات اور خدشات حکومت پنجاب تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے جائز مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔