رینالہ خورد:بجلی اور گیس بلوں میں بے پناہ اضافہ، عوام سراپا احتجاج

رینالہ خورد:(عثمان جاوید ) ظالم حکومت غریب مار مہم پالیسی پر کام کر رہی ہے، شہری، تفصیلات کے مطابق گیس اور بجلی بل آتے ہی عوام میں غصہ کی لہر ، بلوں میں بے پناہ ٹیکسوں نے چیخیں نکال دیں۔

شہریوں نے اتحاد پریس کلب رینالہ خورد کے قلم کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکومت غریب مار مہم پالیسی پر کام کر رہی ہے آج کے دور میں غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین بنا دیا گیا ،ہر چیز کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے روز بروز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور دوسری طرف ظالمانہ ٹیکس میں اضافہ کرکے غریب عوام کو لوٹنے میں لگی ہوئی ہے اور حکومتی نمائندے خود شاہانہ پروٹوکول میں اپنی اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں جن کو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنے اپنے شاہانہ پروٹوکول ختم کریں اور غریب عوام کو یقینی ریلیف فراہم کریں۔