بیلٹ باکس کھولے گئے تو نواز شریف رسوا ہو جائینگے، اعتزازاحسن

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے کہاہے 8 فروری کو ہونےوالے عام انتخابات بھونڈے الیکشن تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہانواز شریف کو ملنے والے 8 ووٹوں کو 188 کر دیا گیا،بیلٹ باکس کھولے گئے تو نواز شریف رسوا ہو جائیں گے،3بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے قائد ن لیگ کو تو بڑا دل کر کے سیٹ یاسمین راشد کو دینی چاہیے تھی ،شہباز ،مریم کو بھی یہی کرنا چاہیے تھا۔