فیصل آباد: (بیورو رپورٹ ) سرکاری نرخ پر چکن فروخت نہ کرنے پر تھانہ گلبرگ پولیس نے پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر عادل شاہ کو گرفتار کر لیا ۔تھانے کے باہر چکن فروشوں کے احتجاج پر دو گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا ۔
گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹ نے جناح کالونی میں چیکنگ کے دوران مقررہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر چکن فروخت کرنے پر پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر عادل شاہ کا چالان کیا لیکن عادل شاہ نے پہلے فارمرز کی طرف سے چکن سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جرمانے کی رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر تھانہ گلبرگ پولیس نے عادل شاہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ جنرل سیکرٹری پولٹری ایسوسی ایشن شکیل احمد کی قیادت میں چکن فروشوں نے گرفتاری کے خلاف تھانہ گلبرگ کے باہر احتجاج کیا جس پر دو گھنٹے بعد عادل شاہ کو رہا کر دیا گیا ۔
فیصل آباد پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر عادل شاہ گرفتار



















