لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کوپی ٹی آئی کے جلسوں کی درخواست پر فیصلہ کرنے کاحکم دےدیا۔
جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کے ندیم الطاف اور خان مدنی کی درخواستوں پر سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔
عدالت نے جلسوں کی اجازت کےلئے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسوں کی درخواست ڈی سی کو بھجوادی



















